Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

رانا ثناء اللہ کا اراکین کے غائب ہونے کا عندیہ، پی ٹی آئی کو اپنے ارکان کی فکر لاحق ہوگئی

ہمارے اور پی ٹی آئی کے اتحادیوں میں 5 ووٹوں کا فرق ہے، اگر اس دن 5 ارکان غائب ہوگئے تو پرویز الہی وزارت اعلیٰ ڈھونڈتے پھریں گے
اپ ڈیٹ 19 جولائ 2022 11:08pm
پرویز الہی وزارت اعلیٰ ڈھونڈتے پھریں گے۔ تصویر: فائل
پرویز الہی وزارت اعلیٰ ڈھونڈتے پھریں گے۔ تصویر: فائل
Rana Sanaullah ka waar, Opposition nay Hotel main booking karali | Aaj News

لاہور: وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی جانب سے پانچ اپوزیشن اراکین کے غائب ہوجانے کے عندیہ کے بعد اپوزیشن کو اپنے اراکین کی فکر لاحق ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنے تمام اراکین صوبائی اسمبلی کو وزیراعلیٰ کے انتخابات کے دن تک ہوٹل میں ٹھہرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اپوزیشن نے اس حوالے سے لاہور کے علاقے گلبرگ میں موجود ہوٹل میں اپنے اراکین اسمبلی کے لئے بکنگ کرائی ہے جہاں وہ 22 جولائی تک قیام کریں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ ہمارے اور پی ٹی آئی کے اتحادیوں میں پانچ ووٹوں کا فرق ہے، اگر اس دن پانچ ارکان غائب ہوگئے تو پرویز الہی وزارت اعلیٰ ڈھونڈتے پھریں گے۔

pti

lahore

Chaudhry Pervaiz Elahi

Hamza Shehbaz