Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اکشے کمار اپنی اہلیہ کا مزاق اڑانے والے کی ‘آخری رسومات کا خرچہ اٹھائیں گے’

ہالی وڈ کے سٹار ول سمتھ نے رواں ماہ آسکرز پر کامیڈیئن کرس راک کو تھپڑ مارا تھا جس کا حوالہ دیتے ہوئے کرن جوہر نے بالی وڈ کے ستارے اکشے کمار سے ایک سوال کیا
شائع 19 جولائ 2022 07:50pm
کرن جوہر نے اپنے شو ‘کافی وتھ کرن’ کے ساتویں سیزن کی اگلی قسط میں اپنے مہمان اکشے کمار سے سوال کیا ہے کہ “اگر کرس راک نے ٹینا کے بارے میں مزاق کیا ہوتا تو آپ کیا کرتے؟” تصویر: انسٹاگرام (اکشے کمار)
کرن جوہر نے اپنے شو ‘کافی وتھ کرن’ کے ساتویں سیزن کی اگلی قسط میں اپنے مہمان اکشے کمار سے سوال کیا ہے کہ “اگر کرس راک نے ٹینا کے بارے میں مزاق کیا ہوتا تو آپ کیا کرتے؟” تصویر: انسٹاگرام (اکشے کمار)

ہالی وڈ کے سٹار ول سمتھ نے رواں ماہ آسکرز پر کامیڈیئن کرس راک کو تھپڑ مارا تھا جس کا حوالہ دیتے ہوئے کرن جوہر نے بالی وڈ کے ستارے اکشے کمار سے ایک سوال کیا۔

واضح رہے کہ آسکرز کے موقع پر ول سمتھ نے کرس راک کو اس وقت تھپڑ مارا تھا جب کرس نے ان کی اہلیہ جیڈا پنکیٹ سمتھ کا مزاق اڑایا تھا۔

تاہم کرن جوہر نے اپنے شو ‘کافی وتھ کرن’ کے ساتویں سیزن کی اگلی قسط میں اپنے مہمان اکشے کمار سے سوال کیا ہے کہ “اگر کرس راک نے ٹینا (اکشے کی اہلیہ ٹوینکل کھنا) کے بارے میں مزاق کیا ہوتا تو آپ کیا کرتے؟”

اس پر اکشے کمار نے مزاحیہ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ “میں ان کے جنازے کا خرچہ اٹھایا۔”

کرن جوہر کا اکشے کمار سے یہ سوال اگلی قسط کے پرومو میں دیکھا جا سکتا ہے جس میں ان کے ہمراہ سمیتھنا روتھ پرابھو بھی شو پر مہمان ہیں۔

آسکرز پر ہونے والے واقع کے بعد ول سمتھ نے کرس راک سے معافی مانگی تھی۔ کچھ دن بعد انہوں نے انسٹاگرام پر معافی نامہ پوسٹ کیا تھا۔

تاہم، واقع کے بعد، ول سمتھ کی اگلے 10 برسوں کے لیے آسکرز میں شرکت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

hollywood

Bollywood

Akshay Kumar

Will Smith

koffee with karan

Twinkle Khanna

Jada Pinkett Smith