Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلدیاتی انتخابات: حیدرآباد اور کراچی میں پیپلزپارٹی کامیاب ہوگی: ناصر حسین شاہ

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ عمران خان مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں، عمران خان کوسندھ میں امیدوارہی نہیں ملے
شائع 19 جولائ 2022 05:15pm
ناصر حسین شاہ (فوٹو: فائل)
ناصر حسین شاہ (فوٹو: فائل)

کراچی: صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں الیکشن کمیشن کسی کی آلہ کارنہیں، بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں عوام نے پی پی کے حق میں فیصلہ دیا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ عمران خان مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں، عمران خان کوسندھ میں امیدوارہی نہیں ملے۔

انہوں نے کہا کہ حیدرآباد اور کراچی میں بھی پیپلزپارٹی کامیاب ہوگی، میئرزاورڈپٹی میئرزبااختیارہونگے، حافظ نعیم حافظ قرآن ہیں،ان کی باتیں سن کرافسوس ہوتاہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں بہت زیادہ کام ہوا ہے، بارش کے کچھ دیربعد پانی اترجاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امید ہےعوام بلدیاتی انتخابات میں ہمیں ووٹ دیں گے۔

karachi

Nasir Hussain Shah

Hyderabad

Sindh Local Government Election