Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کے ایل راہول اور اتھیا شیٹی کب شادی کرنے والے ہیں؟

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق راہول اور اتھیا کے خاندانوں کے پلان میں کوئی تبدیلی نہیں ہوتی تو شادی 2023 کے جنوری یا فروری میں ہوجائے گی
شائع 19 جولائ 2022 02:55pm
اتھیا شیٹی اور راہول تین سال سے زیادہ عرصے سے ڈیٹنگ کر رہے ہیں: فوٹو: کے ایل راہول انسٹاگرام
اتھیا شیٹی اور راہول تین سال سے زیادہ عرصے سے ڈیٹنگ کر رہے ہیں: فوٹو: کے ایل راہول انسٹاگرام

کچھ دن پہلے یہ خبریں آئی تھیں کہ بھارتی کرکٹر کے ایل راہول اور اداکارہ اتھیا شیٹی اگلے 3 ماہ میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

اس پر اتھیا شیٹی نے طنزیہ انداز میں یہ کہہ کر وضاحت دی کہ یہ سچ نہیں ہے، “ امید ہے کہ مجھے اس شادی میں مدعو کیا جائے گا جو 3 ماہ میں ہونے والی ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق راہول اور اتھیا کے خاندانوں کے پلان میں کوئی تبدیلی نہیں ہوتی تو شادی 2023 کے جنوری یا فروری میں ہوجائے گی، تاہم تاریخ اور مقام ابھی طے نہیں ہوا ہے۔

اتھیا اور کے ایل راہل ممبئی کے عالیشان پالی ہل میں واقع سندھو پیلس نامی عمارت میں رہائش اختیار کریں گے، جس کی تعمیر ابھی تک مکمل نہیں ہوئی ہے۔

اتھیا شیٹی اور راہول تین سال سے زیادہ عرصے سے ڈیٹنگ کر رہے ہیں اور آہان شیٹی کی پہلی فلم تڑپ کے پریمیئر میں اپنے رشتے کا باضابطہ اظہار کیا۔

واضح رہے کہ اتھیا اب راہول کے ساتھ کئی بین الاقوامی کرکٹ دوروں پر سفر کرتی ہیں۔

Bollywood

KL Rahul

Athiya Shetty