Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہربھجن سنگھ رکن پارلیمنٹ بن گئے، راجیہ سبھا کے ممبر کا حلف اٹھالیا

ہربھجن سنگھ نے بھارتی پارلیمنٹ کے مون سون سیشن کے پہلے دن راجیہ سبھا کے تقریباً 25 دیگر ارکان کے ساتھ حلف لیا۔
اپ ڈیٹ 19 جولائ 2022 07:11pm
ہربھجن سنگھ  نے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنی حلف برداری کی ویڈیو بھی شیئر کی۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر
ہربھجن سنگھ نے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنی حلف برداری کی ویڈیو بھی شیئر کی۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر

نئی دہلی :سابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹر ہربھجن سنگھ رکن پارلیمنٹ بن گئے، انہوں نے بھارتی راجیہ سبھا (ایوان بالا) کے ممبر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق، ہربھجن سنگھ نے بھارتی پارلیمنٹ کے مون سون سیشن کے پہلے دن راجیہ سبھا کے تقریباً 25 دیگر ارکان کے ساتھ حلف لیا۔

انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنی حلف برداری کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ہربھجن سنگھ نے کہا کہ انہوں نے آئین، قانون کی حکمرانی اور ایوان کے وقار کے تحفظ کا حلف اٹھایا ہے، انہیں عام آدمی پارٹی نے مارچ 2022 میں ریاست پنجاب سے راجیہ سبھا کے امیدوار کے طور پر نامزد کیا تھا، وہ متفقہ طور پر اس سیٹ کیلئے منتخب ہوئے تھے۔

takes oath

New Delhi

indian former test crickter

harbhajan singh

member parliment