Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ بلدیاتی انتخابات: ایم کیو ایم کی سپریم کورٹ میں حکم امتناع کی درخواست دائر

بیرسٹر فروغ نسیم نے ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے دائر درخواست کی فوری سماعت کیلئے دوبارہ سپریم کورٹ سے استدعا کی۔
شائع 19 جولائ 2022 12:22pm
ایم کیو ایم نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست مسترد ہونے کے بعد سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
ایم کیو ایم نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست مسترد ہونے کے بعد سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم پی) نے پیر کو سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیخلاف سپریم کورٹ میں حکم امتناع کی درخواست دائر کردی۔

بیرسٹر فروغ نسیم نے ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے دائر درخواست کی فوری سماعت کیلئے دوبارہ سپریم کورٹ سے استدعا کی۔

ایم کیو ایم نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست مسترد ہونے کے بعد سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

پارٹی نے سپریم کورٹ سے اس معاملے پر مناسب قانون سازی سے قبل سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے خلاف حکم امتناعی جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

عدالت سے کیس کی سماعت 20 جولائی کو اسلام آباد میں مقرر کرنے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے جون میں بڑی سیاسی جماعتوں بشمول ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کی درخواست مسترد کردی تھی۔

عدالت نے انتخابات روکنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کو صوبے میں شیڈول کے مطابق انتخابات کرانے کی ہدایت کی تھی، انتخابات کا پہلا مرحلہ جون میں ہوا تھا جبکہ دوسرا مرحلہ 24 جولائی کو ہونا ہے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اعلیٰ سیاسی جماعتوں نے الیکشن کمیشن سے سندھ میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کے لیےکہنے پر اتفاق کیا تھا۔

جن سیاسی جماعتوں نے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے پر اتفاق کیا ہے ان میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) شامل ہیں۔

صوبے میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں تبدیلی سے متعلق اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں فریقین کے درمیان اتفاق رائے سامنے آیاہے۔

karachi

MQM

Farogh Naseem

MQM Pakistan

Sindh By Election