Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بین اسٹوکس کا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

ریٹائرمنٹ کا فیصلہ مشکل تھا لیکن اب اس فارمیٹ میں اپنا 100 فیصد نہیں دے سکتا، تمام توجہ ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ پردوں گا
اپ ڈیٹ 19 جولائ 2022 02:23pm
تمام توجہ ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ پردوں گا۔ فوٹو — فائل
تمام توجہ ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ پردوں گا۔ فوٹو — فائل

انگلش ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے اچانک ایک روزہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔

منگل کو انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان ڈرہم میں کھیلا جانے والا میچ اسٹوکس کے کیرئیر کا آخری ون ڈے ہوگا۔

اپنے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں آل راؤنڈر کھلاڑی نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ مشکل تھا لیکن اب اس فارمیٹ میں اپنا 100 فیصد نہیں دے سکتا، تمام توجہ ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ پر دوں گا۔

خیال رہے کہ 2011 میں ون ڈے ڈیبیو کرنے والے بین اسٹوکس نے انگلینڈ کو 2019 کا ورلڈ کپ جتوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

Ben Stokes

england cricket team