Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک کی سیاسی تاریخ میں بھٹو کے بعد عمران خان کا یہ سب سے بڑا سرپرائز ہے: پرویز الٰہی

کارکنان نے اپنی جان کی پرواہ کیئے بغیر الیکشن میں اپنا بھر پور کردار ادا کیا اور جنہوں نے غیر قانونی اقدامات کئے قانون ان کے خلاف خود راستہ بنائے گا
شائع 18 جولائ 2022 06:53pm
قانون ان کے خلاف خود راستہ بنائے گا۔ فوٹو — فائل
قانون ان کے خلاف خود راستہ بنائے گا۔ فوٹو — فائل

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ 17 جولائی کے انتخابی نتائج عمران خان کے بیانیے کی فتح ہے۔

پرویز الہیٰ کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور ق لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں ضمنی انتخابات میں کامیابی پر عمران خان کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

اجلاس میں اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ ضمنی الیکشن کی کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں، عمران خان کی بھر پور جدوجہد کی وجہ سے یہ کامیابی ملی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح پولیس کا بے دریغ استعمال کیا گیا اس کی مثال نہیں ملتی، کارکنان نے اپنی جان کی پرواہ کیئے بغیر الیکشن میں اپنا بھر پور کردار ادا کیا اور جنہوں نے غیر قانونی اقدامات کئے قانون ان کے خلاف خود راستہ بنائے گا۔

چودھری پرویز الٰہی کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے بھر پور انتخابی مہم چلائی، عوام نے وفاداریاں تبدیل کرنے والوں کو انتخابات میں مسترد کر دیا ہے۔

imran khan

Chaudhry Pervaiz Elahi

Punjab By Elections 2022