Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

طوطے کی ناٹک بازیوں نے مالکان کی ناک میں دم کردیا، دلچسپ ویڈیو وائرل

مسلسل شکایات کے بعد شاپ ورکرز نے دکان پر آنے والے لوگوں کو یقین دلانے کے لیے ایک نوٹ آویزاں کیا کہ یہ طوطا انتہائی "ڈرامائی" ہے
شائع 18 جولائ 2022 05:24pm
تصویر: اسکرین شاٹ، ٹک ٹاک/ایلووا جونز
تصویر: اسکرین شاٹ، ٹک ٹاک/ایلووا جونز

پالتو جانوروں کی ایک دکان میں موجود ناٹک باز طوطے نے شاپ ورکرز کو پنجرے پر انتباہی نوٹس لگانے پر مجبور کردیا ہے۔

مسلسل شکایات کے بعد شاپ ورکرز نے دکان پر آنے والے لوگوں کو یقین دلانے کے لیے ایک نوٹ آویزاں کیا کہ یہ طوطا انتہائی “ڈرامائی” ہے اور مردہ ہونے کا ناٹک کرتا ہے۔

نوٹ میں تسلی دی گئی کہ پرندہ مکمل طور پر ٹھیک اور صحت مند ہے۔

@eloahjones Same #fyp ♬ When Worlds Collide - Spongebob Squarepants

ٹِک ٹاک پر وائرل ہونے کے بعد ہزاروں لوگ اس ناٹک باز طوطے کے فین بن گئے ہیں اور اس کی ویڈیو نے 14 ملین سے زیادہ ویوز حاصل کئے ہیں۔

مزاحیہ کلپ میں طوطے کو دکھایا گیا ہے جو شیشے کی دیوار کے ساتھ الٹا پڑا ہے، جیسے کہ مرنے کا ڈرامہ کر رہا ہو۔

ویڈیو کرئیٹر، @eloahjones کے مطابق، “اس قسم کے پرندوں کے لیے جوان ہونے کے عمل کے دوران ایسا رویہ معمول کی بات ہے۔”

انہوں نے ایک اور کلپ بھی شئیر کیا، جس میں طوطے کو پیٹھ کے بل لیٹنے سے پہلے ادھر ادھر کھیلتے ہوئے دکھایا گیا۔

@eloahjones Same #fyp ♬ When Worlds Collide - Spongebob Squarepants

دونوں ویڈیوز ناظرین کے تبصروں سے بھری ہوئی تھیں، جس میں کئی صارفین نے اعادہ کیا کہ اگر وہ ٹینیسی میں موجود پالتو جانوروں کی اس دکان کا دورہ کریں گے تو طوطے کو ہمیشہ کے لیے ایک گھر دیں گے۔

لیکن پرندوں سے محبت کرنے والوں نے ایک انتباہ بھی شیئر کیا کہ لوگوں کو ضروری تحقیق مکمل کیے بغیر جانوروں کو پالنا نہیں چاہیے۔

Viral Video

Pet shop

Dramatic Bird