Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

صادق آباد میں کشتی الٹنے کا واقعہ، مزید 16 لاشیں نکال لی گئیں

جاں بحق ہونے والوں میں تمام خواتین ہیں، اسسٹنٹ کمشنر
شائع 18 جولائ 2022 05:06pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

صادق آباد میں ماچھکہ کے قریب دریائے سندھ میں کشتی اُلٹنے کا واقعہ مزید افسوس ناک موڑ اختیار کر گیا ہے۔

ریسکیو اہلکاروں نے دریائے سندھ سے مزید 16 لاشیں نکال لی ہیں، جس کے بعد واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 19 ہوگئی ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر صادق آباد کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں تمام خواتین ہیں۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ کشتی میں 50 سے 70 افراد سوار تھے، فی الحال مزید افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

صادق آباد

کشتی حادثہ

دریائے سندھ