Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارت: بھاری بارشیں غیر ملکی سازش قرار

بارشوں کے بعد تلنگانہ میں بالکل ویسی ہی سیلابی صورتِ حال ہے، جیسی ماضی میں لداخ اور اتراکھنڈ میں تھی
شائع 18 جولائ 2022 02:09pm
نرمل ضلع کے کڈیم پروجیکٹ میں تین دن پہلے 5 لاکھ کیوسک کا غیر معمولی بڑا ریلہ دیکھا گیا (تصویر: انڈیا ٹوڈے)
نرمل ضلع کے کڈیم پروجیکٹ میں تین دن پہلے 5 لاکھ کیوسک کا غیر معمولی بڑا ریلہ دیکھا گیا (تصویر: انڈیا ٹوڈے)
تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ 17 جولائی 2022 کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران بھدراچلم میں گوداوری کے پار ایک پل پر دعا کر رہے ہیں۔ (تصویر: دی ہندو)
تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ 17 جولائی 2022 کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران بھدراچلم میں گوداوری کے پار ایک پل پر دعا کر رہے ہیں۔ (تصویر: دی ہندو)

بھارتی ریاست تلنگانہ کے وزیراعلیٰ چندر شیکھر راؤ نے گوداوری طاس میں غیر معمولی اور تباہ کن بارش کو غیر ملکی سازش قرار دے دیا ہے۔

وزیراعلیٰ چندر شیکھر نے کہا کہ بارشوں کے بعد تلنگانہ میں بالکل ویسی ہی سیلابی صورتِ حال ہے، جیسی ماضی میں لداخ اور اتراکھنڈ میں تھی۔

 تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ 17 جولائی 2022 کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران بھدراچلم میں گوداوری کے پار ایک پل پر دعا کر رہے ہیں۔ (تصویر: دی ہندو)
تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ 17 جولائی 2022 کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران بھدراچلم میں گوداوری کے پار ایک پل پر دعا کر رہے ہیں۔ (تصویر: دی ہندو)

اتوار کو بھدراچلم شہر کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چندر شیکھر نے کہا کہ ملک میں بادل پھٹنے کے نام سے ایک رجحان بڑھتا جا رہا ہے، شبہ ہے کہ کچھ بیرونی ممالک کی جانب نے جان بوجھ کر یہ کام کیا جارہا ہے، جو گزشتہ ہفتے گوداوری کے علاقوں میں غیر معمولی بارشوں کا سبب بنا ہے۔ تاہم، ہم نہیں جانتے کہ ایسی رپورٹس کہاں تک درست ہیں۔

گوداوری طاس کو متاثر کرنے والی بھاری بارش کا ذکر کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ نرمل ضلع کے کڈیم پروجیکٹ میں تین دن پہلے 5 لاکھ کیوسک کا غیر معمولی بڑا ریلہ دیکھا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ صرف خدائی مداخلت تھی جس نے کڈیم ڈیم کو بچایا۔

india

Heavy rain

foreign conspiracy

Tilangana