Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

پی ٹی آئی نے پی پی 7 راولپنڈی میں ضمنی الیکشن کے نتائج چیلنج کردیئے

تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی7 راولپنڈی میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کی فتح کے نتائج چیلنج کردیئے۔
اپ ڈیٹ 18 جولائ 2022 02:38pm
پی ٹی آئی امیدوار کی درخواست پر دوبارہ گنتی کا عمل شروع ہوگیا۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
پی ٹی آئی امیدوار کی درخواست پر دوبارہ گنتی کا عمل شروع ہوگیا۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پی پی 7 راولپنڈی میں ضمنی الیکشن کےنتائج چیلنج کردیئے ۔

تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی7 راولپنڈی میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کی فتح کے نتائج چیلنج کردیئے۔

ریٹرننگ آفیسر (آر او) نے پی ٹی آئی امیدوارکرنل (ر) شبیراعوان کی دوبارہ گنتی کی درخواست وصول کرلی، پی ٹی آئی امیدوار نے دوبارہ گنتی اورنوٹیفکیشن روکنے کی درخواست دی۔

پی ٹی آئی امیدوار کرنل (ر) شبیر اعوان کی درخواست پر دوبارہ گنتی کا عمل شروع ہوگیا۔

غیرسرکاری نتائج کے مطابق پی پی 7 راولپنڈی میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار راجہ صغیر کو 68 ہزار 906 ووٹ اور پی ٹی آئی کے امیدوار کرنل (ر) شبیر اعوان کو 68 ہزار 857 ووٹ ملے جبکہ (ن ) لیگ کے امیدوار راجہ صغیر کو 49 ووٹوں سے کامیاب قرار دیا گیا۔

pti

PMLN

اسلام آباد

punjab by election

PP 7 Rawalpindi

Recounting