Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

انٹربینک میں ڈالر کی اونچی اڑان، مزید کتنے روپے مہنگا ہوا؟

انٹر بینک میں صبح سے اب تک ڈالرکی قیمت میں 3 روپے 05 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد ڈالر کا لین دین 214 روپے کی بلند ترین سطح پر جاری ہے۔
اپ ڈیٹ 18 جولائ 2022 01:28pm
انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

کراچی: انٹربینک میں ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے، ڈالر کی قیمت میں 4 روپے 30 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری ہے، کاروبار کے دوران انٹر بینک میں صبح سے اب تک ڈالرکی قیمت میں 4 روپے 30 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد ڈالر کا لین دین 215 روپے 25 پیسے کی بلند ترین سطح پر جاری ہے۔

یاد رہے کہ 15 جولائی بروز جمعے کو بھی انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 15 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 210 روپے 95 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان جاری ہے، ہنڈریڈ انڈیکس 587 پوائنٹس کمی سے 41 ہزار 487 کی سطح پر آگیا ۔

karachi

ڈالر

interbank