Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مسلم لیگ ن کو کھلے دل سے نتائج تسلیم کرنا چاہئیں: مریم نواز

ایک پوسٹ میں انہوں نے لکھا ہے کہ عوام کے فیصلے کے سامنے سر جھکانا چاہیے
اپ ڈیٹ 18 جولائ 2022 09:41am
مریم نواز کا کہنا تھا کہ سیاست میں ہار جیت چلتی رہتی ہے۔ تصویر  فیس بک
مریم نواز کا کہنا تھا کہ سیاست میں ہار جیت چلتی رہتی ہے۔ تصویر فیس بک

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کو کھلے دل سے نتائج تسلیم کرنے چاہئیں۔

اتوار کو ٹوئٹر پر جاری ایک پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ عوام کے فیصلے کے سامنے سر جھکانا چاہیے۔

‘سیاست میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے۔ دل بڑا کرنا چاہیے۔ جہاں جہاں کمزوریاں ہیں، ان کی نشاندہی کر کے انھیں دور کرنے کے لیے محنت کرنی چاہیے۔’

کچھ دن قبل مریم نواز پنجاب کے مختلف اضلاع میں اجلاس کر رہی تھیں، اس دوران ان میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔

Maryam Nawaz

ٹویٹر

punjab by election