Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان نے شہباز گل کی گرفتاری کی مذمت کردی

انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن چوری کرنے کی کوشش ہے،یہ فاشسٹ ہتھکنڈے نہیں چلیں گے
شائع 17 جولائ 2022 05:22pm
عمران خان (فوٹو: فائل)
عمران خان (فوٹو: فائل)

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے شہباز گل کی گرفتاری کی مذمت کی ہے۔

اپنے ٹوئٹر بیان میں عمران خان نے کہا کہ شہبازگل کی گرفتاری لوگوں میں خوف پیدا کرنے کی کوشش ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن چوری کرنے کی کوشش ہے،یہ فاشسٹ ہتھکنڈے نہیں چلیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ ہمارے کارکنوں کو ووٹ دینے سے نہیں روکا جاسکتا، ہینڈلرز سمجھیں کہ وہ قوم کا کتنا نقصان کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ کے حکم کی کھلی خلاف ورزی کی، کھلے عام حکومتی اور ریاستی مشینری استعمال کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ عدالتیں فوری طور پر کھلیں اور ایکشن لیں۔

اسلام آباد

imran khan

shahbaz gill

pti chairman