Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آنجہانی سشانت سنگھ کی زندگی کس نے برباد کی؟ بہن کا نیا انکشاف

سُشانت سنگھ راجپوت کی موت کے دو سال سے زیادہ بعد ان کی بہن پرینکا سنگھ نے اپنے بھائی کی موت کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔
شائع 17 جولائ 2022 04:08pm
پریانکا نے الزام لگایا کہ سُشانت کی موت کا معاملہ خودکشی نہیں ہے (تصویر: اکنامک ٹائمز)
پریانکا نے الزام لگایا کہ سُشانت کی موت کا معاملہ خودکشی نہیں ہے (تصویر: اکنامک ٹائمز)

آنجہانی بولی وُڈ اداکار سُشانت سنگھ راجپوت کی موت کے تقریباً دو سال بعد ان کی بہن پریانکا سنگھ نے اپنے بھائی کی موت کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے پریانکا نے الزام لگایا کہ سُشانت کی موت کا معاملہ خودکشی نہیں ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سُشانت کی زندگی میں ریا چکرورتی کی موجودگی نے چیزوں کو “مختلف” بنا دیا۔

سشانت کے اہل خانہ نے پہلے ریا کے خلاف درخواست دائر کی تھی اور دعویٰ کیا تھا کہ وہ اسے ذہنی طور پر ہراساں کر رہی تھی۔

اداکار کی بہن پریانکا نے کہا کہ رِیا نے سشانت کی زندگی کو “برباد” کر دیا۔

پریانکا نے کہا کہ سشانت کی موت کا معاملہ قتل تھا، وہ لوگ جنہوں نے ریا کو بچایا انہوں نے کبھی اہم مسائل کے بارے میں کبھی بات نہیں کی۔

انہوں نے بتایا کہ اُن کے بھائی کی موت میں بولی وُڈ کا کردار تھا اور کچھ لوگ پریشان کرتے تھے۔

یاد رہے کہ سشانت سنگھ راجپوت 14 جون 2020 کو اپنی رہائش گاہ میں مردہ پائے گئے تھے۔

سشانت سنگھ راجپوت

پریانکا سنگھ