Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پرانی وی ایچ ایس کیسٹ آپ کو مالا مال بنا سکتی ہے

کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جنہوں نے ان پرانی کیسٹوں کو سنبھال کر رکھا ہوا ہے۔
اپ ڈیٹ 17 جولائ 2022 05:01pm
ویڈیو ہوم سسٹم (وی ایچ ایس) ٹیپس ویڈیوز محفوظ کرنے کا پرانا زریعہ تھے، جن کی جگہ اب سی ڈیز اور میموری کارڈز نے لے لی ہے (تصویر بزریعہ پنٹریسٹ)
ویڈیو ہوم سسٹم (وی ایچ ایس) ٹیپس ویڈیوز محفوظ کرنے کا پرانا زریعہ تھے، جن کی جگہ اب سی ڈیز اور میموری کارڈز نے لے لی ہے (تصویر بزریعہ پنٹریسٹ)
‘بیک ٹو دی فیوچر’ کی اصل ویڈیو ٹیپ۔ (تصویر:کامک کنیکٹ/ٹرائی اینگل نیوز)
‘بیک ٹو دی فیوچر’ کی اصل ویڈیو ٹیپ۔ (تصویر:کامک کنیکٹ/ٹرائی اینگل نیوز)
‘رائیڈرز آف دی لوسٹ آرک’ کی اصل ویڈیو ٹیپ۔(تصویر: کامک کنیکٹ/ٹرائی اینگل نیوز)
‘رائیڈرز آف دی لوسٹ آرک’ کی اصل ویڈیو ٹیپ۔(تصویر: کامک کنیکٹ/ٹرائی اینگل نیوز)

اسـی اور نوے کی دہائی سے تعلق رکھنے والے افراد جانتے ہیں کہ وی ایچ ایس کیسٹس کیا ہیں، لیکن موجودہ دور کے نوجوانوں کے لیے یہ ایک انوکھی چیز ثابت ہو سکتی ہے۔

ویڈیو ہوم سسٹم (وی ایچ ایس) ٹیپس ویڈیوز محفوظ کرنے کا پرانا زریعہ تھے، جن کی جگہ اب سی ڈیز اور میموری کارڈز نے لے لی ہے۔

یہ ایک قسم کی ٹیپ یا کیسٹ ہوتی ہے جسے ویڈیو کیسٹ ریکارڈر (وی سی آر) میں لگایا جاتا تھا۔

حالانکہ کئی لوگ اپنے پرانے وی سی آر کی جگہ جدید ڈیواسز کو دے چکے ہیں، لیکن کچھ ایسے بھی ہیں جنہوں نے ان پرانی کیسٹوں کو سنبھال کر رکھا ہوا ہے۔

ایسے افراد کے لیے خوشخبری ہے کہ یہ پرانی وی ایچ ایس ٹیپس آپ کو مالا مال بنا سکتی ہیں۔

دسمبر 2021 میں 1977 “اسٹار وار” فلم کی ایک مہربند ٹیپ نیو جرسی میں 57,600 ڈالرز میں گولڈن آکشنز کے ذریعے فروخت ہوئی تھی۔

تو اگر آپ کے پاس لیمیٹڈ ایڈیشن یا سیل بند وی ایچ ایس ٹیپس کا مجموعہ ہے، تو امید ہے کہ آپ مالا مال ہوسکتے ہیں۔

ٹورنٹو میں قائم ڈیجیٹل اینالیٹکس فرم “رینک سیکیور” کے چیف ایگزیکیوٹیو آفیسر (سی ای او) باروچ لیبنسکی نے فاکس بزنس کو بتایا کہ، “زیادہ تر وی ایچ ایس ٹیپس اتنی قیمتی نہیں ہوتیں اور صرف چند ڈالر میں فروخت ہوتی ہیں ۔”

انہوں نے کہا کہ، “ نایاب اور پرانی فلمیں کچھ وی ایچ ایس ٹیپس کو قیمتی بناتی ہیں۔“ لیبنسکی نے بتایا کہ ایک اصل ‘اسٹار وار’ ٹیپ 3,500 ڈالرز حاصل کر سکتی ہے اگر یہ سیل پیکج میں ہو۔ تین ٹکڑوں پر مشتمل ‘ہالووین’ فلم کا سیٹ 500 ڈالرز آپ کو دلا سکتا ہے۔ اسی طرح 1981 سے والٹ ڈزنی ہوم ویڈیو کی ریلیز میں بہت کچھ بنایا گیا ہے۔ بلیک ڈائمنڈ ایڈیشنز سب سے زیادہ رقم بٹورنے میں کامیاب ہوتے ہیں، جو زیادہ تر 50 اور 300 ڈالرز کے درمیان ہوسکتی ہے۔“

 ‘بیک ٹو دی فیوچر’ کی اصل ویڈیو ٹیپ۔ (تصویر:کامک کنیکٹ/ٹرائی اینگل نیوز)
‘بیک ٹو دی فیوچر’ کی اصل ویڈیو ٹیپ۔ (تصویر:کامک کنیکٹ/ٹرائی اینگل نیوز)

لیبنسکی نے مزید کہا کہ کھلی اور استعمال شدہ وی ایچ ایس ٹیپس کی قدر “ڈرامائی طور پر” کم ہوتی ہے۔

زیادہ تر وی ایچ ایس ٹیپس ای بے پر فروخت ہوتے ہیں۔

ڈزنی فلموں کی حالیہ فروخت کو دیکھتے ہوئے، قیمت کی حد 20 سے 316 ڈالرز تھی۔ کلٹ کلاسک وی ایچ ایس فلم کی قیمتیں 35 سے 200 ڈالرز تک ہیں۔

نیلامی کی دنیا میں تشخیص کنندگان نے وی ایچ ایس ٹیپس کی ایک فہرست دی ہے جو ہزاروں ڈالرز کی بولی وصول کرتی ہیں۔

اشاعت کے وقت، گولڈن آکشنز کے پاس ایک درجن وی ایچ ایس ٹیپس ہیں جن کی موجودہ بولی کم از کم 1,000 ڈالرز ہے۔

جن میں دی بلیوز برادرز (1980)، اسٹار وارز (1977، 1984)، اسٹار وار: دی ایمپائر اسٹرائیکس بیک (1984)، ایلین (1984)، بیٹ مین (1989)، کمنگ ٹو امریکہ (1990)، ڈبل امپیکٹ (1991)، بیٹ مین فار ایور (1995)، جراسک پارک (1994)، ہیپی گلمور (1996) اور بلیڈ (1998) شامل ہیں۔

 ‘رائیڈرز آف دی لوسٹ آرک’ کی اصل ویڈیو ٹیپ۔(تصویر: کامک کنیکٹ/ٹرائی اینگل نیوز)
‘رائیڈرز آف دی لوسٹ آرک’ کی اصل ویڈیو ٹیپ۔(تصویر: کامک کنیکٹ/ٹرائی اینگل نیوز)

دوسری جانب ڈیلاس میں واقع نیلام گھر “ہیریٹیج آکشنز” کے پاس 260 وی ایچ ایس ٹیپس فروخت کے لیے موجود ہیں۔

چار وی ایچ ایس ٹیپس جو ہیریٹیج آکشنز کے وی ایچ ایس ٹیپ لاٹ کی قیادت کر رہی ہیں وہ ہیں، بیک ٹو دی فیوچر (1986) موجودہ بولی 20,000 ڈالرز، اسٹار وارز (1984) موجودہ بولی 17,000 ڈالرز، فرست بلڈ (1982) موجودہ بولی 12,000 ڈالرز اور جاز (1983) موجودہ بولی 10,500 ڈالرز ہے۔

نیلام گھر کے ماضی کی فروخت کے آرکائیو کے مطابق ہیریٹیج آکشنز نے 5 لاکھ 41 ہزار 351 سے زیادہ وی ایچ ایس ٹیپس فروخت کی ہیں ۔

Auction

VHS tapes

EBay