Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایلون مسک کے والد کا سوتیلی بیٹی سے “اپنے” دوسرے بچے کی پیدائش کا انکشاف

ایلون مسک کے والد ایرول مسک نے سوتیلی بیٹی کے ساتھ اپنے دوسرے خفیہ بچے کی پیدائش کا اعتراف کیا ہے۔
اپ ڈیٹ 17 جولائ 2022 12:52pm
جینا بیزویڈن ہاؤٹ، ایرول مسک کی دوسری بیوی ہائڈ بیزویڈن ہاؤٹ کی بیٹی ہیں
جینا بیزویڈن ہاؤٹ، ایرول مسک کی دوسری بیوی ہائڈ بیزویڈن ہاؤٹ کی بیٹی ہیں

معروف آٹو موبیل کمپنی ٹیسلا کے چیف ایگزیکیوٹیو آفیسر (سی ای او) اور خلائی ادارے اسپیس ایکس کے بانی ارب پتی ایلون مسک کے والد ایرول مسک نے سوتیلی بیٹی کے ساتھ اپنے دوسرے خفیہ بچے کی پیدائش کا اعتراف کیا ہے۔

ایرول نے انکشاف کیا کہ ان کی 35 سالہ سوتیلی بیٹی جینا بیزویڈن ہاؤٹ نے ان کے دوسرے “خفیہ” بچے کو جنم دیا ہے۔

جنوبی افریقہ میں پیشہ ور انجینئیر کے طور پر مقیم ایلون مسک کے والد نے برطانوی خبر رساں ادارے “دی سن” کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ 2019 میں پیدا ہونے والے اس دوسرے بچے کی کوئی منصوبہ بندی نہیں تھی، لیکن وہ اب اپنی پیدائش کے بعد بیزویڈن ہاؤٹ کے ساتھ رہ رہا ہے۔

چھہتر سالہ ایرول مسک کا ان کی سوتیلی بیٹی جینا کے ساتھ بھی ایک پانچ سالہ بیٹا بھی ہے جس کا نام ایلیٹ رش ہے، جو 2017 میں پیدا ہوا تھا۔

اب ایرول کے کل سات بچے ہیں جن میں ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک بھی شامل ہیں۔

جینا بیزویڈن ہاؤٹ، ایرول مسک کی دوسری بیوی ہائڈ بیزویڈن ہاؤٹ کی بیٹی ہیں۔

ایرول نے ایلون مسک کی والدہ مے ہالڈمین مسک سے 1979 میں علیحدگی کے بعد ہائڈ بیزویڈن ہاؤٹ سے شادی کی تھی۔

مے ہالڈمین مسک سے ان کے تین بچے ایلون، کِمبل اور ٹوسکا پیدا ہوئے۔

ایرول مسک اور ہائیڈ بیزویڈن ہاؤٹ کی شادی 18 سال رہی اور ان کے ایک ساتھ دو بچے ہیں۔

مسک خاندان کو اس وقت حیرت کا شدید جھٹکا لگا تھا جب پتا چلا کہ جینا بیزویڈن ہاؤٹ، ایرول مسک کے بچے کی ماں بننے والی ہیں۔

ایرول سے جڑے یہ انکشافات مصنوعی ذہانت کی کمپنی نیورالنک کی ایک اعلیٰ ایگزیکیوٹیو کے ایلون مسک کے جڑواں بچوں کی ماں بننے کی خبروں کے بعد سامنے آئے ہیں۔

Elon Musk

Errol Musk

Step Daughter