Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

جزلان قتل کیس: ملزم فیض محمد اور احسان عدالت سے فرار

شہر میں جزلان نامی نوجوان کے قتل کیس میں ایڈیشنل سیشن جج نے تینوں ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی
شائع 17 جولائ 2022 12:04am
تفتیشی افسر کی رپورٹ کے مطابق پسٹل غائب ہونے کی رپورٹ جعلی تھی۔ تصویر: فائل
تفتیشی افسر کی رپورٹ کے مطابق پسٹل غائب ہونے کی رپورٹ جعلی تھی۔ تصویر: فائل

شہر میں جزلان نامی نوجوان کے قتل کیس میں ایڈیشنل سیشن جج نے تینوں ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی، جبکہ ملزم فیض محمد اور احسان عرف احسن عدالت سے فرار ہوگئے۔

مدعی کے وکیل کے مطابق ہفتے کو فیصلہ سنتے ہی دونوں ملزمان عدالت سے فرار ہوگئے۔

ملزم حسنین پہلے ہی جیل میں ہے، جبکہ ملزم فیض محمد اور احسان عبوری ضمانت پر تھے۔

عدالت نے گذشتہ سماعت پر وکلا کے دلائل اور تفیتیشی افسر کی رپورٹ کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

ملزمان نے دوران تفتیش بتایا تھا کہ قتل میں استعمال شدہ ان کا پسٹل دو برس سے غائب تھا۔

تفتیشی افسر کی رپورٹ کے مطابق پسٹل غائب ہونے کی رپورٹ جعلی تھی۔

وکیل مدعی کے مطابق تفتیشی افسر نے بالا حکام کی اجازت سے گھوٹکی میں جا کر رپورٹ چیک کی جو کہ جعلی تھی۔

واضح رہے کہ 18 برس کے جزلان فیصل کو 24 مئی کی رات کو قتل کر دیا گیا تھا۔ انہوں نے ایک موٹر سائیکل سوار کو ریس لگانے سے منع کیا جس کے نتیجے میں معمولی تنازع ہوا اور جزلان فیصل کو گولی مار دی گئی۔

karachi

Jazlan

Jazlan murder case