Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جنرل باجوہ اور جنرل فیض نے میرے کہنے پر کافی لاپتہ افراد چھوڑے: عمران خان

عمران خان نے کہا کہ جب میں خود کرپشن نہیں کرتا تو کسی اور کو کیسے کرنے دیتا، دہشتگردی کی جنگ کے بعد لاپتہ افراد کا معاملہ شروع ہوا
اپ ڈیٹ 16 جولائ 2022 07:47pm
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان تقریب سے خطاب کر رہے ہیں: اسکرین گریب: آج نیوز یوٹیوب
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان تقریب سے خطاب کر رہے ہیں: اسکرین گریب: آج نیوز یوٹیوب

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میں نے کبھی میڈیا پر کوئی ایکشن نہیں لیا، نجم سیٹھی نے مجھ پر الزام لگایا تو عدالت گیا، چیلنج کرتا ہوں کہ ہماری حکومت میں کرپشن ہوئی تو بتائیں جب میں خود کرپشن نہیں کرتا تو کسی اور کو کیسے کرنے دیتا۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ دہشتگردی کی جنگ کے بعد لاپتہ افراد کا معاملہ شروع ہوا، حکومت میں آنے سے پہلے لاپتہ افراد کے لواحقین میرے پاس آتے تھے، لاپتہ افراد پر جنرل باجوہ اور جنرل فیض سے بات ہوئی، میرے کہنے پرانہوں نے کافی لوگ چھوڑے۔

انہوں نے کہا کہ میرے کہنے پرانہوں نے کافی لوگ چھوڑے، ایسے سائفر کسی بنانا ریپبلک کو بھی نہیں آتے، پاکستان میں ایک توازن ہونا چاہئے، ہمارے ہاں کبھی توازن آیا ہی نہیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ ہم نے طاقتور فوج کو بچانا ہے،عوام اور فوج میں فاصلے بڑھ رہے ہیں، فاصلے بڑھنے سے فوج کو ہی نقصان ہوگا۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ پاکستان دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے جو ڈیفالٹ کرنے جارہا ہے، روس کی طاقتور فوج سربیا میں تباہ ہوگئی، کسی کو اپنے آپ کو عقل کل نہیں سمجھنا چاہئے۔

ان کا کہنا تھا کہ طاقتور فوج اس ملک کی ضرورت ہے، مارشل لاء کا وقت نکل چکا ہے، اب جمہوریت کو مضبوط کرنا ہے۔

pti

اسلام آباد

imran khan