Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

عمران خان ملک کو دیوالیہ کی طرف لے کر گئے: وزیر خزانہ

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ملکی تاریخ میں 25 ہزار ارب روپے قرض لیا گیا تھا،عمران خان نے 4 سال میں اتنا قرض لے لیا
اپ ڈیٹ 16 جولائ 2022 03:12pm
اسلام آباد: وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل پریس کانفرنس کر رہے ہیں، مریم اورنگزیب بھی موجود ہیں: اسکرین گریب
اسلام آباد: وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل پریس کانفرنس کر رہے ہیں، مریم اورنگزیب بھی موجود ہیں: اسکرین گریب

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ عمران خان ملک کو دیوالیہ کی طرف لے کر گئے، عمران خان نے پیٹرول پر سبسڈی دی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ جس سے ملک کو ماہانہ 120 ارب روپے کا نقصان ہو رہا تھا، یہ ایک دن کی غلطی نہیں4سال کی نااہلی تھی۔

انہوں نے کہا کہ پہلے3 سال میں پی ٹی آئی نے ہر سال 3ہزار 500 ارب روپے کاخسارہ کیا، تحریک انصاف کے پونے 4سال میں21 ہزارارب کا قرضہ بڑھ گیا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ ملکی تاریخ میں 25 ہزار ارب روپے قرض لیا گیا تھا،عمران خان نے 4 سال میں اتنا قرض لے لیا، تحریک انصاف نے 4سالوں میں ملک کو بڑا خسارہ دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کےپہلےسال9اعشاریہ ایک فیصد خسارہ تھا، بجٹ خسارے کیلئے کہیں سے رقم پوری کرنی پڑتی ہے، تحریک انصاف کے دور میں بجٹ خسارہ بڑھا، انہوں نےوعدہ کیاتھاٹیکس محصولات کودگناکرینگےنہیں کرسکے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے 20ہزار ارب قرضے سے قوم کو کیا دیا؟، عمران خان نے اس ملک کیلئے کچھ نہیں کیا۔

Finance minister

اسلام آباد

Miftah Ismail