Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سشمیتا سین نے شادی سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑ دی

سشمیتا سین نے اپنی شادی سے متعلق اپنے مداحوں کو بتا دیا کہ انہوں نے شادی کی ہے یا نہیں
اپ ڈیٹ 16 جولائ 2022 02:15pm
سشمیتا سین تصویر نسٹاگرام
سشمیتا سین تصویر نسٹاگرام

سابق حسینہ عالم و بھارتی اداکارہ سشمیتا سین نے اپنی شادی سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کی تردید کردی۔

مقبول فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں ان کا کہنا تھا کہ میں جہاں بھی ہوں اچھی جگہ پر خوش ہوں لیکن شادی شدہ نہیں ہوں۔

انہوں نے کہا کہ کوئی انگوٹھی نہیں لیکن غیر مشروط طور پر محبت نے مجھے حصار میں لیا ہوا ہے۔

سشمیتا سین نے اپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ میری خوشیوں میں شریک ہونے کیلئے آپ کا شکریہ.

خیال رہے کہ گذشتہ روز سے ہی سوشل میڈیا پرسشمیتا سین کی شادی سے متعلق خبریں گردش کر رہی تھیں۔

خبروں میں کہا جاررہا تھا کہ انہوں نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے سابق کمشنر اور معروف بزنس مین للت مودی سے شادی رچا لی ہے۔

سشمیتا سین

للت مودی

حسینہ عالم

بھارتی اداکارہ