Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

سعودی عرب کا تمام ممالک کی پروازوں کے لئے فضائی حدود کھولنے کا اعلان

امریکی صدر جو بائیڈن اپنے دور صدارت کے دوران مشرق وسطیٰ کے پہلے دورے پر گزشتہ روز اسرائیل پہنچے تھے
شائع 15 جولائ 2022 02:48pm
فیصلہ 1944 کے شکاگو کنونشن کے تحت  کیا گیا ہے،  تصویر بزنس انسائیڈر
فیصلہ 1944 کے شکاگو کنونشن کے تحت کیا گیا ہے، تصویر بزنس انسائیڈر

سعودی عرب نے تمام ممالک کے لیے اپنی فضائی حدود کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے مملکت کی فضائی حدود کو ان تمام ہوائی جہازوں کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، جو اوور فلائینگ کرتے ہیں۔

سعودی جنرل اتھارٹی نے وضاحت کی کہ یہ فیصلہ 1944 کے شکاگو کنونشن کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لئے کیا گیا ہے۔

تاہم جس کا مقصد تین براعظموں کو جوڑنے کے ساتھ ہی مملکت کی پوزیشن کو مستحکم کرنا اور بین الاقوامی ہوائی رابطے کو بڑھانا ہے۔

شکاگو کنونشن بین الاقوامی فضائی نیویگیشن میں استعمال ہونے والے سول طیاروں کے درمیان غیر امتیازی سلوک کا تعین کرتا ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب کا یہ فیصلہ ایسے وقت آیا جب امریکی صدر جو بائیڈن اپنے دورے پر گزشتہ روز اسرائیل پہنچے تھے۔

Saudi Arabia

مشرق وسطیٰ

Air Space