Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکومت کا سوشل میڈیا پرغیراخلاقی مواد کی تشہیرکرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سوشل میڈیا پر شہریوں کی کردارکشی کرنا کسی صورت قابل قبول نہیں
شائع 15 جولائ 2022 01:22pm
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سوشل میڈیا پر شہریوں کی کردارکشی کرنا کسی صورت قابل قبول نہیں، تصویر: انسپلیش
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سوشل میڈیا پر شہریوں کی کردارکشی کرنا کسی صورت قابل قبول نہیں، تصویر: انسپلیش

سوشل میڈیا کے ذریعےغیراخلاقی مواد کی تشہیر، ہراسگی اور کردار کشی کی ذریعے شہریوں کی ساکھ خراب کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں سوشل میڈیا پرشہریوں کی ہراسگی، غیراخلاقی ویڈیوز اپلوڈ کرنے ، بلیک میلنگ اوران کی کردارکشی سے متعلق معاملات کا جائزہ لیا گیا۔

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے سوشل میڈیا کے ذریعےغیراخلاقی مواد کی تشہیر، ہراسگی اورکردار کشی کرنے والوں کیخلاف سخت اور فوری کارروائی کیلئے ڈائیریکٹر جنرل ایف آئی اے کو ہدایات جاری کر دیں۔

اجلاس میں پیکا ایکٹ 2016 میں ضروری ترامیم لانے کیلئے ورکنگ گروپ تشکیل دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا جبکہ شہریوں کی شکایات کیلئے ایف آئی اے نے رابطہ نمبرز بھی جاری کردئیے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سوشل میڈیا پرتوہین آمیز مواد اور شہریوں کی کردارکشی کے ذریعے ساکھ خراب کرنا کسی صورت قابل قبول نہیں، ایسے جرائم میں ملوث افراد کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ شہری اپنی شکایات ایف آئی اے کے رابطہ نمبرز پر بھیجیں،شکایات پر بلا تاخیر عملدرآمد کرینگے۔

Shehbaz Sharif

Rana Sanaullah

ٹویٹر

فیس بک

social media