Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سابق حسینہ عالم و بھارتی اداکارہ سشمیتا سین نے شادی کرلی؟

اداکارہ سشمیتا سین کی شادی سے متعلق خبریں گردش کر رہی ہیں
اپ ڈیٹ 15 جولائ 2022 04:40pm
تصویرــــ للت مودی ٹوئٹر اکاؤنٹ
تصویرــــ للت مودی ٹوئٹر اکاؤنٹ

سابق حسینہ عالم و بھارتی اداکارہ سشمیتا سین کی شادی سے متعلق خبریں گردش کر رہی ہیں۔

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے سابق کمشنر للت مودی نے اعلان کیا ہے کہ ان کے بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین کے ساتھ تعلقات ہیں۔

للت مودی نے 1994 میں حسینہ کائنات کا مقابلہ جیتنے والی اداکارہ سشمیتا سین کے ساتھ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر متعدد تصاویر شیئر کیں تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ دنیا کی سیرو سیاحت کے بعد دوبارہ لندن آگئے اور ساتھ کہا کہ آخر کار ایک نئی زندگی کی شروعات کر رہے ہیں۔

قبل ازیں بالی وڈ اداکارہ سشمیتا سین نے اداکارہ ٹوئنکل کھنہ کو دیے گئے انٹرویو میں شادی نہ کرنے کی وجہ بتائی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کی زندگی میں آنے والے مرد ایک طرح سے خود کو غیر محفوظ یا مایوس تصور کرتے تھے۔

Bollywood

Sushmita Sen

Lalit Modi