Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم کے خطاب کے بعد مفتاح اسماعیل نے کیا کہا؟

مٹی کے تیل کی قیمت 33 روپے 81 پیسے کمی کے بعد 196 روپے 45 پیسے جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 37 روپے 71 پیسے سستا ہونے کے بعد 191 روپے 44 پیسے فی لیٹر ہوجائے گی
شائع 14 جولائ 2022 11:32pm
عالمی منڈی میں تیل کی فی بیرل قیمتوں کا گراف موجود ہے۔  فوٹو — فائل
عالمی منڈی میں تیل کی فی بیرل قیمتوں کا گراف موجود ہے۔ فوٹو — فائل

وزیراعظم شہباز شریف کے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اعلان کے فوری بعد وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اس متعلق ایک ٹوئٹ کی ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں مفتاح اسماعیل نے لکھا کہ وزیراعظم نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 18 روپے 50 پیسے اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 40 روپے 54 پیسے کمی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کمی کے بعد پیٹرول کی نئی 230 روپے 34 پیسے جب کہ ڈیزل 40 روپے 54 پیسے سستا ہونے کے بعد 234 روپے پر فروخت ہوگا۔

وزیر خزانہ نے مزید بتایا کہ مٹی کے تیل کی قیمت 33 روپے 81 پیسے کمی کے بعد 196 روپے 45 پیسے جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 37 روپے 71 پیسے سستا ہونے کے بعد 191 روپے 44 پیسے فی لیٹر ہوجائے گی۔

مفتاح اسماعیل نے اپنی ٹوئٹ کے ساتھ ایک چارٹ بھی شیئر کیا جس میں عمران خان کے دورِ حکومت، شہباز شریف کے اقتدار میں آنے کے وقت اور عالمی منڈی میں تیل کی فی بیرل قیمتوں کا گراف موجود ہے۔

خیال رہے کہ قوم سےبراہِ راست خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے اعلان کیا کہ پیٹرول کی مد میں فی لیٹر 18 روپے 50 پیسے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 40 روپے 54 پیسے کی کمی کردی گئی ہے جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

Shehbaz Sharif

Miftah Ismail

Petrol Diesel Price