پنجاب ضمنی انتخابات میں 52 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ
پنجاب حکومت نے صوبے میں ضمنی انتخابات میں سکیورٹی صورتحال کو یقینی بنانے کیلئے لاہورمیں اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کیا۔
اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ ضمنی انتخابات کے لئے 52 ہزار سے زائد پولیس اہلکار و افسران ڈیوٹی دیں گے جب کہ تقریباً 3100 پولنگ اسٹیشن پرسیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔
ضمنی انتخابات کے موقع پر ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش جب کہ مخالفین کے کیمپس و بینرز اکھاڑنے پر پابندی ہوگی اور ایسے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف بلا امتیاز قانون کارروائی ہوگی۔
پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف بلا امتیاز قانون کارروائی ہوگی اور نتائج کے اعلان کے بعد ہوائی فائرنگ، جھگڑے کی صورت میں بھی ایکشن لیا جائے گا۔
یاد رہے کہ پنجاب کے 20 حلقوں میں 17 جولائی کو ضمنی انتخابات ہونے جا رہے ہیں جس میں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے امیدواروں کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے جب کہ دونوں جماعتوں کی جانب سے ضمنی الیکشن میں جیت کے بڑے دعوے کیے جا رہے ہیں۔
Comments are closed on this story.