Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پمز اسپتال بورڈ آف ڈائریکٹرز نے مریض کی ہلاکت پر معطل شدہ عملے کو بحال کردیا

وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کی جانب سے 8 جولائی کو ڈاکٹر ذوفیشاں جبین، ڈاکٹر نسیم اختر اور فارمسٹ راحیلہ غفار کو معطل کر دیا گیا تھا
شائع 14 جولائ 2022 05:06pm
عملے کو بحال کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ فوٹو — فائل
عملے کو بحال کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ فوٹو — فائل

پمز اسپتال اسلام آباد کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے وزیر صحت کے احکامات کو نظر انداز کرتے ہوئے مریض کی ہلاکت پر معطل کئے جانے والے عملے کو بحال کردیا۔

چند روز قبل اسپتال کے گائنی وارڈ میں ایکسپائر انستھیزیا کے باعث مریض کی ہلاکت پر نوٹس لیتے ہوئے وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کی جانب سے 8 جولائی کو ڈاکٹر ذوفیشاں جبین، ڈاکٹر نسیم اختر اور فارمسٹ راحیلہ غفار کو معطل کر دیا گیا تھا۔

جس کے بعد اسپتال کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے معطل شدہ عملے کو بحال کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

اسلام آباد

abdul qadir patel

PMS