Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

الیکشن کمیشن نے عمران خان کی تقاریر کا ریکارڈ طلب کرلیا

الیکشن کمیشن نے چیئرمین پیمرا سے بذریعہ خط سابق وزیراعظم عمران خان کی تقاریر کا ریکارڈ طلب کیا ہے
اپ ڈیٹ 14 جولائ 2022 03:45pm
پیمرا سے 8 جولائی کو خوشاب میں عمران خان کی تقریر کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے: فوٹو (فائل)
پیمرا سے 8 جولائی کو خوشاب میں عمران خان کی تقریر کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے: فوٹو (فائل)

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم عمران خان کی تقاریر کا ریکارڈ پیمرا سے طلب کر لیا۔

الیکشن کمیشن نے چیئرمین پیمرا سے بذریعہ خط سابق وزیراعظم عمران خان کی تقاریر کا ریکارڈ طلب کیا ہے۔

جبکہ بھکر اور لیہ میں عمران خان کی تقاریرکا ریکارڈ بھی منگوا لیا ہے، پیمرا سے 8 جولائی کو خوشاب میں عمران خان کی تقریر کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اہم اجلاس میں عمران خان سے مبینہ الزامات کے شواہد اور وضاحت طلب کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان کے بیانات کا بھی نوٹس لیتے ہوئے پیمرا سے فیاض الحسن چوہان کے نجی ٹی وی کو انٹرویو کا ریکارڈ طلب کر لیا۔

الیکشن کمیشن فیاض الحسن چوہان کے مبینہ الزامات کا جائزہ لے گا۔

ECP

imran khan

PEMRA

Former Prime Minister