Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب ضمنی انتخابات: کون سے حلقے فیصلہ کن ثابت ہوں گے؟

پنجاب کے ضمنی انتخابات سیاسی دنگل کل سجے گا، کون سی جماعت میدان مارے گی؟
اپ ڈیٹ 17 جولائ 2022 08:33am
پنجاب ضمنی انتخابات کون سی جماعت لاہورکے ان حلقوں سے بازی لے کر جائے گی، آرٹ ورک شاہ ذیشان سید
پنجاب ضمنی انتخابات کون سی جماعت لاہورکے ان حلقوں سے بازی لے کر جائے گی، آرٹ ورک شاہ ذیشان سید

پنجاب کے 20 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں سیاسی گہماگمی اپنے عروج پر ہے۔

17 جولائی کو ہونے والی ضمنی انتخابات میں اس وقت 175 نشستیں حکومت اور 173 نشستیں اپوزیشن کے پاس ہیں۔

جیتنے والی جماعت کو ایوان میں اپنا وزیر اعلیٰ لانے کے لیے 186 نسشتوں حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔

پنجاب کے ضمنی انتخابات مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی کے لیے سیاسی بقا کا مسئلہ بن چکے ہیں، جبکہ انتخابات کے لیے مہم زور شور سے جاری ہیں۔

اگرووٹرز کی بات کی جائے، تو پنجاب اسمبلی کے 20 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں مجموعی طور پر 45 لاکھ 79 ہزار 898 ووٹرزاپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

 انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواران کی فہرست، آرٹ ورک شاہ ذیشان سید
انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواران کی فہرست، آرٹ ورک شاہ ذیشان سید

حلقوں میں رجسٹرڈ ووٹرز میں مردوں کی تعداد 24 لاکھ 60 ہزار 206 جبکہ 21 لاکھ 19 ہزار 692 خواتین ووٹرز شامل ہیں، جن کیلئے 3 ہزار131 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔

انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب نے کہا کہ صوبے کے 20 حلقوں میں سیکیورٹی انتظامات یقینی بنانے کیلئے 31,00 سے زائد پولنگ اسٹیشنز پر 52 ہزار اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔

آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ لاہور کے 4 حلقوں میں 9 ہزار سے زائد اہلکار تعینات ہوں گے، جبکہ خواتین پولنگ اسٹیشنزپرلیڈی پولیس اہلکارفرائض انجام دیں گی۔

pti

Punjab police

TLP

PML-N

Punjab By Elections 2022