Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئی ایم ایف سے پاکستان کو ایک ارب 17 کروڑ ڈالر ملیں گے، معاہدہ طے پاگیا

توسیعی پروگرام کے تحت 4 ارب 20 کروڑڈالر مزید فراہم کئے جائیں گے، جون 2023 تک یہ رقم 7 ارب ڈالرتک کردی جائے گی ۔
اپ ڈیٹ 14 جولائ 2022 02:11pm
آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کے معاشی اصلاحاتی پروگرام کی تعریف بھی کی گئی۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کے معاشی اصلاحاتی پروگرام کی تعریف بھی کی گئی۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

اسلام آباد: پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت پاکستان کو ایک ارب 17 کروڑ ڈالر ملیں گے۔

آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ معاہدہ طے پانے کے بعد اعلامیہ جاری کردیا، جس کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان کے معاشی اصلاحاتی پروگرام کی تعریف کرتے ہوئے بتایا کہ آئی ایم ایف کے تحت ساتویں اور آٹھوں جائزے کے معاملات طے پا گئے تاہم آئی ایم ایف بورڈ نے معاہدے کی حتمی منظوری دے دی۔

اعلامیے کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو ایک ارب 17 کروڑڈالرفراہم کئے جائیں گے جبکہ توسیعی پروگرام کے تحت 4 ارب 20 کروڑڈالر مزید فراہم کئے جائیں گے، جون 2023 تک یہ رقم 7 ارب ڈالرتک کردی جائے گی ۔

آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی صورتحال پر گائڈ لائن دیتے ہوئے کہاکہ طلب اور رسد پرمبنی ایکسچینج ریٹ کا تسلسل برقرار رکھنا ہوگا، مستعد مانیٹری پالیسی اور سرکاری اداروں کی کارکردگی بہتربنانا ہوگی۔

معاشی عدم استحکام پرآئی ایم ایف نے کہاکہ عالمی مہنگائی اوراہم فیصلوں میں تاخیرسے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائرکم ہوئے، زائد طلب کے سبب معیشت اتنی تیزتر ہوئی کہ بیرونی ادائیگیوں میں بڑا خسارہ ہوا ۔

آئی ایم ایف کے اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ پاکستان ایک مشکل معاشی موڑ پر ہے، عالمی ماحول اور داخلی پالیسیوں نے مقامی طلب کو غیرپائیدارسطح تک پہنچاتا ہے جس کے نتیجے میں مالی سال 2022 میں بڑے مالی، بیرونی خسارے اورافراط زرمیں اضافہ کوجنم دیا۔

وزیرخزانہ نے بھی آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کی تصدیق کردی

ادھر وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے بھی آئی ایم ایف کےساتھ معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئےسوشل میڈیا پرمعاہدے کی کاپی شیئرکی ہے۔

وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے،پاکستان کو جلد ساتویں اورآٹھویں جائزے کے ایک ارب 17 کروڑ ڈالرز موصول ہوجائیں گے۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ آئی ایف ایم سے معاہدے کے سلسلے میں مدد اورتعاون فراہم کرنے پرمیں وزیراعظم، ساتھی وزرا، سیکریٹریز اورخصوصا فنانس ڈویژن کا شکرگزارہوں۔

پاکستان

اسلام آباد

IMF

Agreement

Financial crisis