Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد میں تیز بارش، سڑکیں اور گلیاں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں

جڑواں شہروں میں رات گئے موسلادھاربارش کا سلسلہ شروع ہوگیا، بارش سے کئی علاقے متاثرہونے کا خدشہ ہے۔
اپ ڈیٹ 14 جولائ 2022 02:18pm
اچانک مارگلہ کی پہاڑیوں کی جانب سے سیاہ بادل آئے اور برسنا شروع ہوگئے۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اے پی پی
اچانک مارگلہ کی پہاڑیوں کی جانب سے سیاہ بادل آئے اور برسنا شروع ہوگئے۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اے پی پی

اسلام آباد اورگردونواح میں تیزبارش کے باعث موسم خوشگوار اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا جبکہ شہراقتدار میں سڑکیں اور گلیاں ندی نالوں کا منظرپیش کررہیں۔

جڑواں شہروں میں رات گئے موسلادھاربارش کا سلسلہ شروع ہوگیا، اچانک مارگلہ کی پہاڑیوں کی جانب سے سیاہ بادل آئے اور برسنا شروع ہوگئے، رات گئے بارش سے کئی علاقے متاثرہونے کا خدشہ ہے۔

13 جولائی کو اسلام آباد اور راولپنڈی میں ہونے والی بارش کے باعث نشیبی علاقے متاثر ہوئے تھے جبکہ نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہوگئی تھی۔

گزشتہ روز اسلام آباد میں140 ملی میٹر جبکہ راولپنڈی میں 87 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے کراچی میں بارش کا نیا اسپیل شروع ہوگا، 18جولائی تک موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ بارش کا پانی ڈیفنس اورکلفٹن کی گلیوں میں اب تک موجود ہے،بلوچ کالونی اورسٹی کورٹ کے اطراف سے بھی پانی نہیں نکالاجاسکا۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ پنجاب، کشمیر، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، مشرقی بلوچستان اور سندھ میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ زیریں سندھ ، بالائی اوروسطی خیبر پختونخوا، بالائی اوروسطی پنجاب اور کشمیر میں موسلادھار بارش متوقع ہے۔

اسلام آباد

Met Office

Heavy rain

rain preduction

cloudy weather