Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

اسلام آباد میں بارش کے بعد تغیانی: ’اس پر کسی نے نسل پرستانہ اعتراضات نہیں اٹھائے‘

بختاور بھٹو کا کہنا تھا کہ قدری آفات اور تباہی کے گرد چلنے والے بیانیے کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے
شائع 14 جولائ 2022 07:01am
بختاور بھٹو کا کہنا ہے کہ انہوں نے مزید لکھا کہ کوئی بھی شہر اس سطح کی بارش برداشت نہیں کرسکتا جتنی کراچی میں ہوئی۔ تصویر: انسٹاگرام (فائل)
بختاور بھٹو کا کہنا ہے کہ انہوں نے مزید لکھا کہ کوئی بھی شہر اس سطح کی بارش برداشت نہیں کرسکتا جتنی کراچی میں ہوئی۔ تصویر: انسٹاگرام (فائل)

سوشل میڈیا پر اسلام آباد کے ایک علاقے میں بارش کے باعث ہونے والی تغیانی کی ویڈیو گردش کر رہی ہے، جس پر بختاوہ بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اس پر کسی نے وہ نسل پرست اعتراضات نہیں اٹھائے جیسے سندھ میں بارش کے وقت سامنے آتے ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما بلاول بھٹو زرداری کے سابق مشیر میڈیا عمر قریشی نے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس میں پانی سے بھری سڑک پر ایک گاڑی کو دیکھا جاسکتا ہے۔ اس پر انہوں نے ’لیک اسلام آباد‘ یعنی اسلام آباد میں جھیل کا کیپشن لکھا ہے۔

اس پر بختاور بھٹو کا کہنا تھا کہ قدری آفات اور تباہی کے گرد چلنے والے بیانیے کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ’کوئی بھی شہر اس سطح کی بارش برداشت نہیں کرسکتا جتنی کراچی میں ہوئی۔ (انڈیا کے شہر) ممبئی میں چھ گھنٹوں کے دوران 44 ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ کراچی میں صرف تین گھنٹوں کے دورانیے میں 127 ملی میٹر بارش ہوئی۔۔۔‘

karachi

اسلام آباد

ٹویٹر

Rain