Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سری لنکا میں کشیدگی پاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز پر اثر انداز نہیں ہوگی: پی سی بی

حکام کے مطاب اسکواڈ شیڈول کے مطابق کل (جمعرات کو) گال روانہ ہو گا، جہاں پہلا ٹیسٹ 16 جولائی سے شروع ہوگا
شائع 13 جولائ 2022 07:07pm
کولمبو میں پاکستان اور سری لنکا کرکٹ الیون کا تین روزہ میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا۔ تصویر: پی سی بی (فائل)
کولمبو میں پاکستان اور سری لنکا کرکٹ الیون کا تین روزہ میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا۔ تصویر: پی سی بی (فائل)

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ سری لنکا میں سیاسی کشیدگی پاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز پر اثر انداز نہیں ہوگی۔

پی سی بی کے مطابق سیریز کو فی الحال کوئی خطرہ نہیں اور کولمبو میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد قومی ٹیم کی سیکیورٹی بڑھادی گئی ہے۔

بورڈ کا کہنا ہے کہ وہ سری لنکن بورڈ سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

حکام کے مطاب اسکواڈ شیڈول کے مطابق کل (جمعرات کو) گال روانہ ہو گا، جہاں پہلا ٹیسٹ 16 جولائی سے شروع ہوگا۔

دوسری جانب کولمبو میں پاکستان اور سری لنکا کرکٹ الیون کا تین روزہ میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا۔

cricket

پاکستان

Srilanka