Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

روبینہ قریشی 81 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں

روبینہ قریشی 1960 کی دہائی میں ریڈیو پاکستان سے سندھی موسیقی میں شہرت حاصل کی
اپ ڈیٹ 13 جولائ 2022 03:58pm

معروف گلوکارہ روبینہ قریشی 81 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

سندھ کی کوئل کے نام سے مشہور گلوکارہ گزشتہ دو سال سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں۔

روبینہ قریشی 1960 کی دہائی میں ریڈیو پاکستان سے سندھی موسیقی میں شہرت حاصل کی۔

وہ گزشتہ دو سال سے آغا خان اسپتال میں زیر علاج تھیں تاہم جانبر نہ ہو سکیں۔

خاندانی ذرائع کے مطابق روبینہ قریشی وہ گزشتہ دو ماہ سے کومہ میں تھیں۔

روبینہ قریشی اپنے شوہر فلمسٹار مصطفی قریشی، ایک بیٹا، فلم اداکار عامر قریشی اور بیٹی کے انتقال پر سوگوار ہیں۔

انہیں آج نماز عصر کے بعد عبداللہ شاہ غازی کے مقبرے کے احاطے میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ روبینہ قریشی نے اپنی صحت کے باعث 23 مارچ کو صدارتی پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ لینے گورنر ہاؤس بھی نہیں جا سکی تھیں۔

دوسری جانب وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے روبینہ قریشی کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ روبینہ قریشی سندھ کی موسیقی کی پہچان تھی، انہوں نے مرحومہ کے بلند درجات کیلئے دعا کی۔

پاکستان

singer

Rubina Qureshi

Sindhi Showbiz