Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکومت کا پہلی بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ

پیٹرول پر 8 روپے، ڈیزل پر20 روپے اور مٹی کے تیل پر 21 روپے کمی کا امکان ہے۔
اپ ڈیٹ 13 جولائ 2022 05:13pm
پیٹرولیم مصنوعات پر موجود لیوی برقرار رکھی جائے گی۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
پیٹرولیم مصنوعات پر موجود لیوی برقرار رکھی جائے گی۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

اسلام آباد: موجودہ حکومت نے پہلی بارپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کرلیا، پیٹرول پر 8 روپے، ڈیزل پر20 روپے اور مٹی کے تیل پر 21 روپے کمی کا امکان ہے۔

ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات پر موجود لیوی برقرار رکھی جائے گی، پیٹرول پر 10 روپے فی لیٹرجبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل، مٹی اورلائٹ ڈیزل پر 5،5 روپے فی لیٹر لیوی ہے۔

اتحادی حکومت اقتدارمیں آنے کے بعد 66 سے 95 فیصد تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا چکی ہے ،پیٹرول پر 99 روپے ،ڈیزل 132 روپے ، مٹی کا تیل 111 روپے اور لائیٹ ڈیزل کی قیمت میں 100روپے فی لیٹرتک اضافہ کیا ہے۔

اوگرا حتمی سمری تیار کر کے آج بھیجوائے گی جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا حتمی فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔

اس سے قبل وفاقی حکومت نے 30 جون کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا، پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے 85 پیسے، ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 23 پیسے ، لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 18 روپے 68 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 18 روپے 83 پیسے اضافہ کیا تھا۔

جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 248 روپے 74 پیسے ، ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 274 روپے 54 پیسے لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 226 روپے 15 پیسے اورمٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 230 روپے 33 پیسے ہوگئی تھی۔

Federal govt

اسلام آباد

price increase

Petroleum products