Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب ضمنی انتخابات: پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی

تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے الزام لگایا ہے کہ ن لیگ سرکاری مشینری استعمال کررہی ہے
شائع 13 جولائ 2022 01:04pm
تحریک انصاف کی جانب سے دائر درخواست میں پنجاب حکومت، الیکشن کمیشن ،ن لیگ ودیگر کو فریق بنایا گیا ہے: فوٹو (فائل)
تحریک انصاف کی جانب سے دائر درخواست میں پنجاب حکومت، الیکشن کمیشن ،ن لیگ ودیگر کو فریق بنایا گیا ہے: فوٹو (فائل)

اسلام آباد: تحریک انصاف نے پنجاب کی 20 نشستوں پر ضمنی انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر الزام عائد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی۔

تحریک انصاف کی جانب سے دائر درخواست میں پنجاب حکومت، الیکشن کمیشن ،ن لیگ ودیگر کو فریق بنایا گیا۔

اس حوالے سے تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے الزام لگایا ہے کہ ن لیگ سرکاری مشینری استعمال کررہی ہے، من پسند افسران کو لگایا جارہا ہے،الیکشن کمیشن ہماری درخواست پر نوٹس لے۔

اس موقع پر ریاض فتیانہ کا کہنا تھا کہ ہمارے ورکرز کے خلاف مقدمات بنائے جارہے ہیں، ایس ایچ اووز بھی تبدیل کئے گئے،الیکشن کمیشن ان تبادلوں کو روکے۔

افتخار درانی نے الزام عائد کیا کہ وزیر داخلہ ہمارے لوگوں کے خلاف جھوٹے مقدمات بنا رہے ہیں۔

pti

ECP

اسلام آباد

by-election