Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسٹیٹ بینک نے 12 بینکوں کو پرائمری ڈیلرز کے طور پر مقرر کردیا

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مالی سال 2022-23 کیلئے 12 بینکوں کو سرکاری سیکیورٹیز کے پرائمری ڈیلرز پی ڈیز اور دو کمپنیوں...
شائع 13 جولائ 2022 12:38pm
نیشنل بینک آف پاکستان: فوٹو(فائل)
نیشنل بینک آف پاکستان: فوٹو(فائل)

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مالی سال 2022-23 کیلئے 12 بینکوں کو سرکاری سیکیورٹیز کے پرائمری ڈیلرز پی ڈیز اور دو کمپنیوں کو اسپیشل پرپز پرائمری ڈیلرز ایس پی ڈیز کے طور پر مقرر کیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے ڈومیسٹک مارکیٹ اینڈ مانیٹری مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کردہ ایک سرکلر کے مطابق طے شدہ معیار کے تحت موصول ہونے والی درخواستوں کی جانچ پڑتال کے بعد مرکزی بینک نے 12 درخواست دہندگان کو پرائمری ڈیلر کے طور پر تقرری کے لیے منتخب کیا ہے جبکہ دو دیگر اداروں کو ایس پی ڈیز کے کردار کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

مرکزی بینک نے مالی سال 2022-23 کے لیے پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز اور مارکیٹ ٹریژری بلز سمیت سرکاری سیکیورٹیز کے پرائمری ڈیلر/ابتدائی پرائمری ڈیلرز/خصوصی مقصد کے بنیادی ڈیلرز کے طور پر تقرری کے لیے اہل اداروں سے درخواستیں طلب کیں۔

دریں اثنا مالی سال 2022-23 کے لیے مقرر کردہ پرائمری ڈیلرز میں بینک الفلاح لمیٹڈ، حبیب بینک لمیٹڈ، نیشنل بینک آف پاکستان، یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ، ایم سی بی بینک لمیٹڈ، جے ایس بینک لمیٹڈ، اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک (پاکستان) لمیٹڈ، پاک اومان انویسٹمنٹ کمپنی و دیگر شامل ہیں۔

نیشنل کلیئرنگ کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ اور سینٹرل ڈیپازٹری کمپنی آف پاکستان کو خصوصی مقصد کے بنیادی ڈیلرز کے طور پر مقرر کیا گیا۔

SBP

STATE BANK

Primary

Banks