Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

واٹس ایپ نے اپنے صارفین کو خبردار کردیا

واٹس ایپ کے سربراہ ول کیتھ کارٹ نے صارفین کو ایپلی کیشن کے جعلی ورژن ڈاؤن لوڈ کرنے سے روک دیا
شائع 13 جولائ 2022 01:35pm
صارفین ایپ اسٹور سے قابلِ اعتماد واٹس ایپ ڈاؤن لوڈ کریں، تصویر:  ڈیلی ایکسپریس
صارفین ایپ اسٹور سے قابلِ اعتماد واٹس ایپ ڈاؤن لوڈ کریں، تصویر: ڈیلی ایکسپریس

دنیا نے میں سب سے زیادہ استعمال کیا جانے والی پیغام رسانی کی مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کو خبردار کردیا ہے۔

واٹس ایپ کے سربراہ ول کیتھ کارٹ نے ٹوئٹر پرجاری بیان میں صارفین کو ایپلی کیشن کے جعلی ورژن ڈاؤن لوڈ کرنے سے متعلق کہا کہ ایسے ورژن ڈاؤن لوڈ کرنے سے صارفین کو سکیورٹی مسائل پیش آسکتے ہیں۔

ول کیتھ کارٹ نے کہا کہ کمپنی کی سکیورٹی ٹیم کو گوگل پلے اسٹور میں واٹس ایپ کا ایک جعلی ورژن نظرآیا ہے، جو صارفین کو نئے فیچرز پیش کر رہا تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ واٹس ایپ کی سکیورٹی ٹیم نے ایپس کے اندر چھپا ہوا میلویئر (سافٹ ویئر) کو کھوج لگا کر نکالا ہے، جس میں ‘Hey WhatsApp’ اور دیگر شامل ہیں، جسے ‘Hey Mods’ نامی ایک ڈویلپر نے گوگل پلے اسٹور کے باہر پیش کیا تھا۔

واٹس ایپ کے سربراہ نے بتایا کہ اس طرح کے جعلی ورژن سے لوگوں کے فون میں ذاتی معلومات چوری کرنے کی اسکیم تھی جبکہ کمپنی Hey Mods کے خلاف کارروائیاں کر رہی ہے۔

تاہم انہوں نے زور دیا ہے کہ صارفین ایپ اسٹور سے قابلِ اعتماد واٹس ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

WhatsApp

سائنس

Will Cathcart