بھکر جلسہ اپنی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ تھا: عمران خان
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ بھکرجلسہ اپنی تاریخ کاسب سےبڑا جلسہ تھا، ضمنی انتخاب کیلئے اتنا بڑا جلسہ ناقابل تصور ہے۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ بھکر جلسہ اپنی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ تھا اور ضمنی انتخاب کیلئے اتنا بڑا جلسہ ناقابل تصور ہے۔
Bhakkar jalsa was biggest in its history and such a huge gathering is simply unimaginable for a bye election. Pakistan InshaAllah is about to wittness a revolution through the ballot box. #VoteOnJuly17 pic.twitter.com/ItZJGpsvqj
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 13, 2022
عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستان انشاء اللہ بیلٹ باکس کے ذریعے انقلاب کا مشاہدہ کرنے والا ہے۔
گزشتہ روز پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے بھکر میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتےہوئے کہاتھا کہ چوروں نے دھاندلی کیلئے الیکشن کمیشن کو ساتھ ملایا ہوا ہے، چیف الیکشن کمشنر کتنی بار مریم اور حمزہ ککڑی کے پاس گئے تھے، پاکستانیو! ہوشیار ہوجاؤ، اب یہ چور دھاندلی کیلئے اترے ہیں۔
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پہلے چوروں کی حکومت مسلط کی گئی اور اب دھمکیاں دی جارہی ہیں لیکن میں چور ڈاکوؤں اور ان کو لانے والے کو کہتا ہوں سن لو، میری جان بھی قربان ہوجائے ان چوروں کو کبھی تسلیم نہیں کروں گا اور نہ ہی قوم امریکا کی غلامی کرے گی۔
Comments are closed on this story.