Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملالہ یوسفزئی کو امریکی وزیر خارجہ کی جانب سے سالگرہ پر مبارکباد

امریکی وزیر خارجہ نے ملالہ کیلئے تعریفی کلمات لکھتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا
اپ ڈیٹ 13 جولائ 2022 01:07pm
امریکی وزیر خارجہ  سالگرہ پر ملالہ کو مبارکباد دیتے ہوئے، تصویر ٹوئٹر
امریکی وزیر خارجہ سالگرہ پر ملالہ کو مبارکباد دیتے ہوئے، تصویر ٹوئٹر

عالمی نوبل انعام جیتنے والی کم عمر شخصیت ملالہ یوسفزئی کو امریکی وزیر خارجہ نے سالگرہ پر مبارکباد دی۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سرکاری ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اپنے ٹوئٹ میں ملالہ یوسفزئی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ 25 ویں سالگرہ مبارک ہو۔

انہوں نے ملالہ کیلئے تعریفی کلمات لکھے کہ اب تک کی سب سے کم عمر نوبل امن انعام یافتہ آپ عقلمند اور بہادر ہیں ساتھ ہی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

انٹونی بلنکن ملالہ ڈے کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ ایک رہنما، ایک ہیرو اور خواتین اور لڑکیوں کے حق کی وکیل ہے۔

خیال رہے کہ بی بی سی نے بھی ملالہ کو سال 2021 کی دنیا بھر کی بااثر خواتین کی فہرست میں شامل کیا تھا۔

یاد رہے ملالہ یوسفزئی پاکستان مین خواتین کی تعلیم کی سرگرم کارکن ہونے کے ساتھ اقوامِ متحدہ کی امن کی سفیر بھی ہیں۔

Antony Blinken

Malala

Malala Day