Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایئرلفٹ نے اپنا آپریشن مستقل طور پر بند کرنے کا اعلان کردیا

ایک سال کے دوران ایئرلفٹ نے اسٹارٹ اپ کے ذریعے ساڑھے 8کروڑ ڈالر جمع کئے تھے
اپ ڈیٹ 13 جولائ 2022 05:34pm
کمپنی نے مالی بوجھ کم کرنے کیلئے تقریباً ایک تہائی ملازمین کو بھی نکال دیا۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
کمپنی نے مالی بوجھ کم کرنے کیلئے تقریباً ایک تہائی ملازمین کو بھی نکال دیا۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

کراچی: ملکی و عالمی معاشی صورتحال کے پیش نظر ایئرلفٹ نے اپنا آپریشن مستقل طور پر بند کرنے کا اعلان کردیا، ایک سال کے دوران ایئرلفٹ نے اسٹارٹ اپ کے ذریعے ساڑھے 8کروڑ ڈالر جمع کئے تھے۔

ایئرلفٹ کے مطابق عالمی کساد بازاری اور کیپٹل مارکیٹس میں حالیہ مندی نےاقتصادی سرگرمیوں کومتاثر کیا ہے لیکن اس نے ایئرلفٹ پر تباہ کن اثر ڈالا ہے جس کے باعث کمپنی کی بندش ناگزیرہے۔

اقتصادی ماہرین کے مطابق ریکارڈ مہنگائی اور پیٹرول کی بلند قیمتوں نےعوام کی قوت خرید کو متاثر کیا ہے، مقامی معیشت کی بگڑتی حالت نے بھی ایئرلفٹ کی بندش میں اہم کردار ادا کیا۔

ایئر لفٹ ابتدائی طور پر ایک بس سروس تھی جو بعد میں میل ڈیلیوری بھی کرنے لگی، کمپنی نے گزشتہ سال اسٹارٹ اپ کے ذریعے سب سے بڑا فنڈ 8 کروڑ 50 لاکھ ڈالر جمع کیا۔

کمپنی نے چند ماہ قبل فیصل آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، حیدرآباد اور پشاور میں اپنا آپریشن بند کر دیا تھا، کمپنی نے مالی بوجھ کم کرنے کیلئے تقریباً ایک تہائی ملازمین کو بھی نکال دیا ہے۔

karachi

operation

air lift

economy situation