Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

آبادی کی دوڑ میں بھارت چین کو پیچھے چھوڑنے کیلئے تیار

دنیا کی آبادی اس سال 15 نومبر تک 8 ارب نفوس تک پہنچ جائے گی
شائع 12 جولائ 2022 11:13am
دنیا کی آبادی رواں برس 15 نومبر تک آٹھ ارب ہوجائے گی ـــ تصویر روئٹرز
دنیا کی آبادی رواں برس 15 نومبر تک آٹھ ارب ہوجائے گی ـــ تصویر روئٹرز

بھارت سنہ 2023 میں چین کو پیچھے چھوڑ کر سب سے زیادہ آبادی والا ملک بن جائے گا۔

روئٹرز کے مطابق اقوام متحدہ نے رپورٹ میں بتایا کہ بھارت سنہ 2023 میں دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے ملک چین کو پیچھے چھوڑنے کے لئے تیار ہے۔

عالمی یوم آبادی کے موقع پر جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا کی آبادی اس سال 15 نومبر تک 8 ارب نفوس تک پہنچ جائے گی۔

دنیا کی آبادی سنہ 2030 میں بڑھ کر 8 ارب سے تجاوز کرجانے کے ساتھ ہی اور سنہ 2100 میں 10 ارب سے زیادہ ہو جائے گی کیونکہ اموات کی رفتار کم ہو رہی ہے۔

خیال رہے کہ سنہ2011 میں کی گئی مردم شماری کے بعد بھارت کی آبادی 1.21 ارب تھی جبکہ حکومت نے کورونا کی وجہ سے سنہ 2021 کی مردم شماری کو مؤخر کر دی تھی۔

اقوام متحدہ کے اندازوں سے معلوم ہوتا ہے کہ دنیا کی آبادی سنہ 1950 کے بعد سے سست رفتار سے بڑھ رہی تھی، جو سنہ 2020 میں 1 فیصد سے کم ہو گئی تھی۔

یاد رہے کہ آئندہ سال بھی اعداد و شمار کے اعتبار سے ممالک کی آبادی میں نمایاں تبدیلی کی وجہ سے درجہ بندی میں اتار چرھاؤ آئے گا۔

china

ٰIndia

world population