Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کتنی بارش ہوئی؟

محکمہ موسمیات نے گزشتہ روز ہونے والی بارش کے اعدادوشمار جاری کردئیے ہیں
شائع 12 جولائ 2022 09:57am
Karachi mein guzista roz sab say zada barish kahan hui? | Aaj News

محکمہ موسمیات نے گزشتہ روز ہونے والی بارش کے اعدادوشمار جاری کردئیے۔

کراچی ڈی ایچ اے میں 127ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی جبکہ فیصل بیس 100 اور مسرور بیس 72 ملی میٹر بارش ہوئی۔

نارتھ کراچی 50 اورسرجانی ٹاون 38 ملی میٹربارش جبکہ یونی ورسٹی روڈ پر35ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

دوسری جانب ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں 45 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اس کے علاوہ اٹک میں 65 ملی میٹر، چکلالہ بیس 35، شمس آباد راولپنڈی 15ملی میٹربارش ہوئی۔

تاہم بنوں میں 28 اور چراٹ میں 25 ملی میٹر، ارماڑہ اور پنجگور میں 25 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان

Karachi Rain

Moonsoon Rain