Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیراعظم کا وزیراعلیٰ سندھ کو ٹیلیفون، کراچی میں بارشوں سے ہلاکتوں پر اظٖہارِ افسوس

امید ہے مراد علی شاہ کی قیادت میں سندھ حکومت شہر میں معمولات زندگی واپس بحال کرے گی، اس مشکل وقت میں وفاق سندھ حکومت کی ہر ممکن مدد کرے گا
شائع 11 جولائ 2022 05:25pm
وفاق سندھ حکومت کی ہر ممکن مدد کرے گا۔ فوٹو — فائل
وفاق سندھ حکومت کی ہر ممکن مدد کرے گا۔ فوٹو — فائل

وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ٹیلیفونک رابطہ کرتے ہوئے کراچی میں بارشوں سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ امید ہے مراد علی شاہ کی قیادت میں سندھ حکومت شہر میں معمولات زندگی واپس بحال کرے گی، اس مشکل وقت میں وفاق سندھ حکومت کی ہر ممکن مدد کرے گا۔

خیال رہے کہ کراچی میں گزشتہ رات موسلادھار بارش کے باعث شہر بھر کی سڑکیں و گلیاں تیلاب کے مناظر پیش کر رہی ہیں جب کہ گرج جمک کے ساتھ بارش میں کرنٹ لگنے سے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

اس کے علاوہ محکمہ موسمیات نے آج دن بھر وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کردی۔

چیف میٹرولوجسٹ ڈاکٹر سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ بارش کا یہ سلسلہ دو سے تین روز تک جاری رہے گا جب کہ 14جولائی سے مون سون کا ایک اور سسٹم شہر میں داخل ہورہا ہے جو بارشوں کا سبب بن سکتا ہے، نیا سسٹم موجودہ سسٹم سے زیادہ خطرناک ہوگا۔

Shehbaz Sharif

Murad Ali Shah

Karachi Rain