Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی میں بارش کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے وزیراعلی سندھ شہر کے دورہ پر نکل پڑے

مراد علی شاہ نے واٹر بورڈ اور متعلق اداروں کو کام تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پمپ لگاکر پانی کی نکاسی کو یقینی بنایا جائے۔
شائع 11 جولائ 2022 05:06pm
فیملیز کو نکالنے کے لئے کام کریں۔ فوٹو — اسکرین گریب/ سوشل میڈیا
فیملیز کو نکالنے کے لئے کام کریں۔ فوٹو — اسکرین گریب/ سوشل میڈیا
جہاں بھی پانی موجود ہے نکالا جائے۔ اسکرین گریب/ سوشل میڈیا
جہاں بھی پانی موجود ہے نکالا جائے۔ اسکرین گریب/ سوشل میڈیا

کراچی میں گزشتہ رات موسلا دھار بارش کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ شہر کے دورہ پر چلے گئے۔

ترجمان وزیراعلی سندھ کے مطابق مراد علی شاہ کراچی میں شدید بارشوں کے باعث پانی کی نکاسی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے شہر کے دورے پر نکلے، ان کے ہمراہ ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے صدر سے برنس روڈ، سندھ سیکریٹریٹ کبوتر چورنگی، صبغت اللہ شاہ روڈ، پی ٹی وی سے بہادرآباد کی طرف جانے والی سڑک اور اسلامیہ کالج روڈ سے بھی پانی کی نکاسی کا جائزہ لیا۔

مراد علی شاہ نے واٹر بورڈ اور متعلق اداروں کو کام تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پمپ لگاکر پانی کی نکاسی کو یقینی بنایا جائے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے این ڈی ایم اے کو تمام سکشن مشینیں سڑکوں پر لانے کی ہدایت کی، انہوں نے کہا کہ جہاں بھی پانی موجود ہے نکالا جائے۔

مراد علی شاہ نے ایس ایس یو کے اربن فلڈنگ یونٹ کو اپنی بڑی گاڑیاں نکالنے کی ہدایت دیتےہوئے کہا یہ گاڑیاں پھنسے ہوئی فیملیز کو نکالنے کے لئے کام کریں۔

CM Sindh

NDMA

Karachi Rain