Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

عوام کے تحفظ اور مدد کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے: وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف نے ملک بھر میں موسلادھار بارشوں سے عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے صوبائی حکومتوں اور این ڈی ایم اے کو ہدایات جاری کردی۔
شائع 11 جولائ 2022 02:24pm
کراچی سمیت ملک کے دیگر حصوں میں اموات پر بہت دکھ ہے۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
کراچی سمیت ملک کے دیگر حصوں میں اموات پر بہت دکھ ہے۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے ملک بھر میں موسلادھار بارشوں سے عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے صوبائی حکومتوں اور این ڈی ایم اے کو ہدایات جاری کردی اور کہا کہ کراچی سمیت ملک کے دیگر حصوں میں اموات پر بہت دکھ ہے، متاثرین سے ہمدردی کرتے ہیں، عوام کےتحفظ اور مدد کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائیں گے۔

وزیراعظم نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے )کو صوبائی حکومتوں اور پی ڈی ایم ایز کے ساتھ اشتراک عمل کی ہدایت کردی۔

شہباز شریف نے ہدایت کی کہ عوام کے تحفظ اور نقصانات سے حتی الامکان بچاؤ کیلئے بھرپور کوششیں اور وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ وفاق کی جانب سے صوبائی حکومتوں اور اداروں کی بھرپور مدد کی جائے، خطرے کی زد میں آنے والے علاقوں کے عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے، متاثرہ عوام کو عارضی پناہ گاہوں اور خوراک کی فراہمی یقینی بنائی جائے، ہنگامی طبی امداد اور وبائی امراض سے بچاؤ کیلئے میڈیکل ٹیموں کو متحرک کیا جائے، بارشی و سیلابی پانی کے نکاس کیلئے مطلوبہ مشینری اور عملہ متعلقہ مقامات پر پہنچایا جائے، اسپرے کروایا جائے تاکہ وباؤں کو روکا جاسکے۔

وزیراعظم نے کہا کہ متاثرہ عوام کو عارضی پناہ گاہوں اور خوراک کی فراہمی یقینی بنائی جائے،کراچی سمیت ملک کے دیگر حصوں میں اموات پر بہت دکھ ہے،متاثرین سے ہمدردی کرتے ہیں،عوام کےتحفظ،اور مدد کیلئےتمام وسائل بروئےکار لائیں گے۔

شہبازشریف نے ہدایت کہ این ڈی ایم اے کراچی اور سندھ میں عوام کے تحفظ، ریسکیو اور ریلیف میں صوبائی حکومت اور اداروں کی معاونت کرے، سیلابی صورتحال میں کرنٹ لگنے جیسے واقعات کے تدارک کیلئے ہنگامی اقدامات کئے جائیں۔

Shehbaz Sharif

اسلام آباد

Heavy rain

PM Shehbaz Sharif