Aaj News

پیر, جنوری 06, 2025  
05 Rajab 1446  

شاہد آفریدی نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں کس ٹیم کو فیورٹ قرار دیا؟

بھارتی ٹیم اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے اور وہ انگلینڈ کیخلاف سیریز جیتنے کی حقدار تھی، ان کی باؤلنگ شاندار رہی، شاہد آفریدی
شائع 11 جولائ 2022 01:29pm
آسٹریلیا میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ کی پسندیدہ ٹیموں میں ہندوستان بھی شامل ہے۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
آسٹریلیا میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ کی پسندیدہ ٹیموں میں ہندوستان بھی شامل ہے۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

کراچی :قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھارتی ٹیم کو ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے فیورٹ قرار دے دیا۔

سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کہا کہ بھارتی ٹیم اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے اور وہ انگلینڈ کیخلاف سیریز جیتنے کی حقدار تھی، ان کی باؤلنگ شاندار رہی۔

شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ آسٹریلیا میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ کی پسندیدہ ٹیموں میں ہندوستان بھی شامل ہے۔

یاد رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ٹی 20 ورلڈ کپ کی الٹی گنتی شروع کردی گئی ہے، آسٹریلیا میں ورلڈ کپ میں 100 سے بھی کم دن باقی ہیں۔

india

karachi

Shahid Afridi

T20 World Cup

boom boom