Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بلوچستان میں شدید بارشیں، وندر ندی میں طغیانی سے 5 دیہات زیر آب

لیویز فورس نے 500 افراد کو ریسکیو کرلیا، جنہیں محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔
شائع 11 جولائ 2022 10:03am
سیلابی پانی سے انور رند گوٹھ اور چاکر گوٹھ کی آبادیوں کو لیویز فورس نے ریسکیو کرلیا۔

کوئٹہ :بلوچستان میں شدید بارشوں کے بعد وندرندی میں طغیانی سے 5 دیہات زیر آب آگئے جبکہ لیویز فورس نے 500 افراد کو ریسکیو کرلیا، جنہیں محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔

بلوچستان میں شدید بارشوں کے بعد حب کے علاقے وندر ندی میں شدید طغیانی آگئی، جس کے باعث 5 دیہات زیر آب آگئے۔

سیلابی پانی سے انور رند گوٹھ اور چاکر گوٹھ کی آبادیوں کو لیویز فورس نے ریسکیو کر لیا۔

مدینہ کالونی(میران پیر روڈ) سے 30 افراد کو بچایا گیا جبکہ سانول گوٹھ کے80 لوگوں کو ریسکیو کیا گیا ،اس کے علاوہ سرمستانی محلہ وندرسٹی کے 100 گھرانوں کے افراد کو بھی بچا لیا گیا۔

مجموعی طور پر 500 افراد کو ریسکیو کرکے محفوظ مقامات پر منتقل کردیاگیا جبکہ سیلاب سے متاثرہ 200 گھرانوں کو ہائی اسکول وندر کیمپ منتقل کیا گیاہے۔

گلشیری ڈام کے علاقے میں پھنسے ہوئے 100 افراد کو بھی بحفاظت ریسکیو کیا گیا، ریسکیو کئے گئے افراد میں خواتین اور شیرخوار بچے بھی شامل ہیں۔

ادھر ڈی سی لسبیلہ کے مطابق حالات قابومیں ہیں تاہم ریسکیو آپریشن وندر کے سیلاب متاثرہ ایریاز میں جاری ہے۔

بلوچستان

quetta

Heavy rain

Hub