Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آنے والے 45 دن بہت اہم ہیں: شیخ رشید

اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آنے والے 45 دن بہت اہم ہیں، 17 جولائی کو اگر خلائی موسم اثر انداز...
شائع 10 جولائ 2022 07:24pm
شیخ رشید نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی میں بعض تعیناتیوں پراختلافات بڑھ گئے ہیں: فوٹو (فائل)
شیخ رشید نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی میں بعض تعیناتیوں پراختلافات بڑھ گئے ہیں: فوٹو (فائل)

اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آنے والے 45 دن بہت اہم ہیں، 17 جولائی کو اگر خلائی موسم اثر انداز نہ ہوا تو سیاسی منظر نامہ تبدیل ہو جائے گا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان خود اور ان کی پارٹی بہتر پوزیشن میں آ جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی میں بعض تعیناتیوں پراختلافات بڑھ گئے ہیں۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ ن لیگ پر سارا ملبہ ڈال دیا گیا اور پی پی دورے پر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں گزشتہ رات اہم سیاسی مشاورت ہوئی ہیں، مگر نواز شریف ناراض ہیں۔

pti

Sheikh Rasheed

Awami Muslim League